کراچی(پی این آئی) پی پی رہنما منظور وسان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہونے اور جیل جانے کی پیشگوئی کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے، عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جاناچاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، عمران خان میں وہ جرات ہی نہیں کیونکہ جیل بھرو تحریک چلانے کے لیے سب سے پہلےخودکو گرفتاری دینی پڑتی ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی سے سرکاری چھوٹے ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، چھوٹےگریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں جب کہ مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافے کا اعلان کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں