عوام کے لیے بری خبر ، نیپرا نے بجلی پھر مہنگی کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد (پی این آئی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوئی ،سماعت مکمل ہونے کے بعد نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،

بجلی مہنگی کرنے سے بجلی کے صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریگا ۔سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close