مہنگائی اور غربت میں اضافہ عروج پر ،صوبائی وزیرنےاپنے پی اے کو نکاح پر کتنی مالیت کے ڈالر کا ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ دے دیا

کراچی(پی ین آئی)ملک میں ایک جانب مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب اقتدار کے مزے لینے والے طبقے کا شاہانہ انداز ہے جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔مٹیاری میں وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے)کے نکاح میں ڈالر کا ہار اور سونے کا تاج مرکز نگاہ رہا۔ذرائع کے مطابق وزیرریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان نے اپنے پی اے سیف شاہ کو ڈالروں کا ہار اور سونے کا تاج پہنایا۔دوسری جانب صوبائی وزیر مخدوم محبوب کا

نام موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل سے بھی جڑا ہے۔ تاہم اس کے باوجود پی اے کو لاکھوں روپے مالیت کے تحائف دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق صوبای وزیر مخدوم محبوب الزماں کیساتھ ان کے والد ایم این اے مٹیاری مخدوم جمیل الزماں بھی سیف شاہ کی تقریب نکاح میں پہنچے اور دولہے کو مبارکباد دی۔ذرائع کے مطابق تحفے میں دیئے گئے چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریبا آٹھ لاکھ اور ڈالر کے ہار کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close