عدالت پیشی کے موقع پر دھکا کس نے اور کیوں دیا؟ شیخ رشید نے اہم انکشاف کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) شیخ رشید کے مطابق انہیں گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے تہلکہ خیز انکشافات کیے۔ سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ 16 دن سسرال میں رہے، پچھلی مرتبہ اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیا تو اس کے بعد گرفتار ہو گیا تھا، اب بھی لگتا ہے کہ حالات مجھ پر بھاری ہیں۔ دھکا لگنے والے واقعے سے متعلق شیخ رشید نے انکشافات کیا کہ گرفتاری کے بعد جس شخص نے دھکا دیا وہ کراچی کا ایس ایچ او تھا جسے وہاں سے بھیجا گیا، وہ شخص سفید کپٹروں میں ملبوس تھا، ان کا خیال تھا کہ بوڑھا آدمی ہوں سیڑھیوں سے گر کر مر جاوں گا، لیکن میں ایسے نہیں مروں گا، ان لوگوں کو ساتھ لے کر مروں گا۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ گرفتاری کے بعد 3 گھنٹے تک کرسی سے باندھا گیا، آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، بازو اور ٹانگیں کرسیوں سے باندھے گئے، کیس سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا گیا۔

شیخ رشید نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے موبائل فونز کے پاس ورڈ پہلے ہی دے دیے تھے، جبکہ ان کے گھروں میں ڈکیتیاں کی گئیں۔ اللہ کے بعد اب آخری امید سپریم کورٹ ہے، تمام پارٹیاں الیکشن نہیں کروانا چاہتیں، اس کا جو نتیجا نکلے گا وہ صرف شیخ رشید کو پتا ہے۔ جبکہ پیر کے روز سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز کے ضمنی الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ یہ اور بھاگیں گے، سارے راستے اس عدالت سے نکلیں گے، ملک لوٹ کر کھا گئے، اب کہتے ہیں ججز پر کیسز بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، ان چوروں کے تابوت اسی سپریم کورٹ سے نکلیں گے، اس بلڈنگ سے آئین و قانون کا فیصلہ آئے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کامیاب ہے، گرفتاری میں زیادہ سہولت ہے، میں نے گرفتاری دی تھی، دوبارہ سسرال جانے کو تیار ہوں، کسی زمانے میں قائد اعظم بھی کانگریس میں تھے، میں مشرف کے ساتھ تھا اور میرا اس کے لیے بڑا احترام ہے، میں نے کسی ڈاکو کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف اپنے کیس چھڑانے آئے ہیں، چور ڈاکو لٹیرے بنچ بنا رہے ہیں، چیف جسٹس کا فیصلہ ہے کہ کون سا بنچ بناتے ہیں، عدلیہ جو فیصلے دے گی قوم کو قبول ہو گا، چودھری نثار میرا بھائی ہے، سیاست اس کی اپنی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس ہفتے ایک کروڑ اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا اور منی لانڈرز نیب کے فیصلے بھی آجائیں گے، بلاول بھٹو سب سے پہلے اپنے باپ کے خلاف ترمیم لائیں، پاپڑ والے اور دہی بھلے والے اس قابل ہو گئے ہیں کہ سپریم کورٹ کے خلاف زبان استعمال کریں۔سابق وزیر نے کہا کہ میں قلم دوات کے نشان پر انتخابات لڑوں گا، جب کہیں گے جیل چلا جاؤں گا، اسمبلیاں بحال نہیں ہونی چاہئیں، الیکشن ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close