عمران خان کی اسلام آباد روانگی کا پروگرام اچانک تبدیل ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا آج اسلام آباد روانگی کا پروگرام تبدیل ہوگیا۔عمران خان کےخلاف آج اسلام آبادکی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان انسداد دہشت گردی،بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال کے مطابق عمران خان کا آج آسلام آباد روانگی پروگرام تبدیل ہوگیا ہے،وہ طیارے کے بجائے موٹروے سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوں گے،سابق وزیر اعظم کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن بھی اسلام آباد جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close