علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کیوں نہیں دی؟ زبردست دلیل دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما علی امین گنڈاپور نے جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور رہنماں کے جیل جانے سے گریز پر نئی منطق پیش کردی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلے سے موجود قیدیوں کی حالت بھی خراب ہے، مہنگائی کی وجہ سے قیدیوں کو کھلانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک لاکھ مزید جیلوں میں چلے گئے تو مزید حالت خراب ہو گی، جیل بھرو تحریک کا مقصد یہ تھا کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو کیوں کہیں کہ جلوس نکالو اور دھرنا دو، راجن پور کے انتخاب کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، عمران خان کے مقابلے کی تو بعد کی بات ہے، پہلے اس کے کارکنوں سے تو مقابلہ کرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close