کپتان کی اسلام آباد روانگی، پی ٹی آئی قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد روانگی کے معاملے پر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج منگل کو اسلام آباد جائیں گے۔عمران خان کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو تیاریوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب لاہور کے مختلف ٹانز کے عہدے داروں نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔عمران خان نے تنظیم کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری شروع کریں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مافیا سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close