لاہور(پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد روانگی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد روانگی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی اسلام آباد روانگی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور سے اسلام آباد کیلئے کل روانہ ہوں گے۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں کل منگل28 فروری کو پیشی کی تیاری کرلی گئی ہے، بینکنگ کورٹ کے رجسٹرار نے سکیورٹی کی فراہمی کیلئے آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا ہے، منگل کے روز ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی مانگ لی گئی۔فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے معاملے پر اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کے رجسٹرار نے آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے۔ متعلقہ بینکنگ کورٹ میں حساس کیسز زیر سماعت ہوتے ہیں،عدالتی عملے کو بھی سکیورٹی خدشات ہیں، جن کے پیش نظر آئندہ سماعت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی اسلام آباد کی مقامی عدالت کوبتایا کہ سابق وزیراعظم منگل کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونگے۔
مزید برآں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اقدام قتل اور توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے عمران خان کی عدالت کے مقام کی منتقلی کی درخواست مسترد کردی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کے کیس کی سماعت ضلع کچہری اسلام آباد میں ہوئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں