اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی قابل مذمت گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے فاشسٹ آرڈر کو بچانے کے لیے پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔
Condemnable arrest of Lt Gen retd Amjad Shoaib shows democracy & freedom being totally destroyed in Pak to save regime change conspiracy's fascist order of cabal of crooks propped by handlers. It is time for every Pakistani to stand up for Haqeeqi Azadi & save Pak from the abyss.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2023
عمران خان نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہر پاکستانی حقیقی آزادی کے لیے اٹھ کھڑا ہو۔پاکستان کو پاتال سے بچائیں۔۔ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ایف ایٹ کچہری پیش کہا گیا تھا جہاں اسلام آباد پولیس نے امجد شعیب کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے وکیل کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور امجد شعیب کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب پر مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر بنایا گیا، مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ امجد شعیب نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، اس مقدمے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کو قابل شرم قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ امجد شعیب کی گرفتاری صرف قابل مذمت نہیں بلکہ نظام انصاف کے لئے قابل شرم بھی ہے کیوں کہ ایک ٹی وی شو میں اینکر کے سوال کا جواب دیکر امجد شعیب صاحب گرفتار ہو گئے، میں نے ایف آئی آر کو غور سے پڑھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ کچھ دنوں کے بعد سوال کرنے والے اینکروں کی گرفتاریاں بھی شروع ہو جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں