عمران خان کی درخواست مسترد، بابر اعوان نے عدالت کو عمران خان کی طرف سے یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عدالت منتقلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔عدالت نے پیشی کے معاملے پر تفتیشی افسر کو دوبارہ حکم دیا ہے کہ جہاں بھی ہوں عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا کہیں۔ فاضل جج نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے معافی کی درخواستیں مسلسل آ رہی ہیں، ان کا بیان حلفی دیں کہ وہ کل میری عدالت میں پیش ہوں گے،

آج تک عدالتی تاریخ میں نہیں ہوا کہ میں کسی اور عدالت میں جا کر بیٹھ جاؤں، میں ساتھ والی عدالت میں بھی جا کر نہیں بیٹھ سکتا۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کل عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کروا دی اور کہا کہ تھانہ سیکریٹریٹ کے کیس میں عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے۔ فاضل عدالت نے مدعی کے وکیل کی ضمانت خارج کرنے اور پمز سے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔۔۔۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ ان کی عدالت منتقلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close