ججوں پر نیب قوانین کا اطلاق، بلاول بھٹو نے قانون سازی کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین کا اطلاق ججز پر بھی ہونا چاہیے اور اس حوالے سے قانون میں ترمیم وہ خود پیش کریں گے۔کراچی میں سیمینار سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ججز کو نیب قوانین میں بہت دلچسپی ہے، پتا نہیں انہیں اس میں کیا خوبی نظر آ رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر نیب قوانین کو قائم رکھنا ہے تو اس کا اطلاق عدلیہ پر بھی ہونا چاہیے،

مقدس گائے والا دوغلہ نظام نہیں چلے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب کا اطلاق ججوں پر بھی ہونا چاہیے، چاہے وہ حاضر سروس ہوں یا ریٹائرڈ، اس حوالے سے ترمیم میں خود پیش کروں گا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ دہرے معیارات پر چل رہی ہے، جس کا دفاع نہیں کرسکتے، مقدس گائے والا نظام نہیں چلنے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close