اہم تعلیمی شخصیت کی موت، نجی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں اہم تعلیمی شخصیت خالد رضا کے قتل کے خلاف فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز نے آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ آج تمام نجی اسکول کھلے رہیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی چھٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز گلستان جوہر میں فائرنگ سے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا جاں بحق ہوگئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close