اسلام آباد، اہم شخصیات کی سکیورٹی کیلئے نیا منصوبہ، وفاقی پولیس نے کتنے کروڑ مانگ لیے؟

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی پولیس نے اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات کیلئے نیا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ، ایئرپورٹس سے ریڈ زون کے روٹ پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کی جائے گی،وفاقی پولیس نے اس پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے حکومت سے ایچ ڈی کیمروں کی خریداری کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد مانگ لیے ہیں، اس حوالے سے فنڈز کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے،

منصوبے کے تحت تمام کیمرے شاہراہ سری نگر اور شاہراہ اسلام آباد پر نصب کیے جائیں گے، جدید کیمروں سے نورخان ایئر بیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے ریڈ زون تک نگرانی ممکن ہو سکے گی، ان روٹس پر صدر، وزیر اعظم، غیر ملکی وفود اور سفارتکاروں کی آمد و رفت ہوتی ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں روٹس پر ایچ ڈی کیمروں کی تنصیب پر 4کروڑ 53لاکھ روپے کی لاگت آئے گی، وی آئی پی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ان شاہراہوں کی نگرانی سے جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں