کارکن انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں، عمران خان کا دو ٹوک حکم

لاہور (آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے ، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، کارکن انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو پارٹی کے لاہور سے مختلف ٹانز کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا،

اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی گئی، سابق وزیر اعظم نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی،عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں، مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close