آل پاکستان انجمن تاجران کی قیادت نے آج کی ہڑتال کے حوالے اہم اعلان کر دیا

راولپنڈی(آئی این پی)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے پیر کو(آج) ہڑتال کی کال نہیں دی،راولپنڈی سے جاری اپنے بیان میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ تاجر برادری نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی کال پر ہڑتال نہیں کی،

اجمل بلوچ نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام پر انتہا کا ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ خدارا ملک کو سیاسی بحران سے نکالا جائے،صدر انجمن تاجران نے مزید کہا کہ جس دن ملک سیاسی بحران سے نکل آیا معاشی بحران ختم ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close