اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس پیر کوآج طلب کر لیا جس میں افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں گریڈ 21کے 30سے زائد افسران کو گریڈ 22میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو بھی گریڈ 22میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا،
سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن محمد محمود کو گریڈ 22میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی، آمنہ عمران، وسیم مختار چودھری، عبد اللہ سنبل، ارم بخاری، عبد العزیز عقیلی، جودت ایاز، مومن آغا، ندیم محبوب، کنور شارخ، ڈاکٹر عامر احمد شیخ، ڈاکٹر عامر ذوالفقار خان، غلام رسول زاہد اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کو بھی گریڈ 22میں ترقی ملنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں