پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ڈی ایم کیا کرے گی؟ عمران خان کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 193کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی کے بعد خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم اور ہینڈلرز سپریم کورٹ کے ججوں پر مزید دباؤڈالیں گے ۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدوارمحسن لغاری کو مبارکباد دی ، اس موقع پر عمران خان کاکہناتھا کہ حکومتی مشینری ، نیوٹرلز اور الیکشن کمیشن سب تحریک انصاف کے خلاف تھے اس کے باجود محسن لغاری نے کامیابی حاصل کی ،مجھے پریشانی ہے کہ اس کامیابی کے بعد پی ڈی ایم اور ان کے ہنڈلرز خوف زدہ ہوں گے اور سپریم کورٹ کے ججوںپر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close