بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ڈھائی ہزار سے زائد نوکریاں

لاہور( آئی این پی )زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور منصوبے سے خیبر پختونخواہ کے بالائی کوہستان ضلع کے2,664 مقامی افراد کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ واپڈا کے ایک اہلکار کے مطابق منصوبے سے آنے والے دنوں میں مقامی علاقے کے مزید لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں3,700 سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا ہے جن میں2,664 مقامی افرادکو ملازمتیں دی گئی ہیں،اس منصوبے پر ملازمتوں کی تعداد کو بڑھا کر 8,000 کر دیا جائے گا جس میں اکثریت مقامی علاقوں سے ہوگی۔

منصوبے کی تکمیل کی مدت 2026 ہے ۔منصوبے کے لئے زیر تعمیر مقامات میں دریائے سندھ کے پانی کو حال ہی میں ایک سرنگ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ ایک زیر تعمیر ہے،زیر زمین پاور ہائوس، ایک فلشنگ اور ٹریفک ٹنل، دائیں کنارے تک رسائی کی سڑکیں، 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن، واپڈا کالونی، اور دفاتر کی تعمیر بھی زیر تعمیر منصوبے کا حصہ ہے ۔چائنا گیزوبا گروپ کمپنی 2017 سے مین ورکس کنٹریکٹر کے طور پر اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔تکمیل پر داسو پاکستان میں سب سے زیادہ سالانہ توانائی پیدا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close