لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف عدالتی فیصلوں کی مسلسل توہین کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے راجہ پرویز اشرف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ آئین کے تابع ہیں،قومی اسمبلی آئین کے تحت چلنی ہے زرداری مافیا کے تابع نہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آپ کا یہ آخری الیکشن تھا،اگلے انتخابات میں ضمانت ضبط ہو جائیں گی۔قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راجن پور ضمنی انتخاب میں جتھوں نے پی ٹی آئی کے حمایتی لوگوں کی فصلوں پر ٹریکٹر چلا دئیے۔جام پور میں درجنوں لوگ جعلی پرچوں میں جیل میں ڈال دیئے گئے اور پورے پنجاب کی پولیس جام پور میں لگا دی گئی،بربریت عروج پر ہے لیکن پھر بھی الیکشن پی ٹی آئی نے جیتنا ہے۔یاد رہے کہ ہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔
این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا،حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما محسن لغاری،ن لیگ کے عمار اویس لغاری اور پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی سمیت 11 امیدوار ضمنی انتخاب میں مدمقابل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 193 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 ہے،مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 495 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 709 ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ جاری ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس،ایلیٹ فورس،رینجرز اور فوج کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں