این اے 193 ضمنی انتخابات ، 149پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آگیا، محسن لغاری کو واضح برتری

راجن پور(پی این آئی)این اے 193کے ضمنی انتخابات میں گنتی کا عمل جاری ہے ، اب تک149 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محسن لغاری کو ن لیگ کے عمار اویس پر24079 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ تحریک انصاف کے محسن لغاری55186ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے عمار اویس لغاری31107ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 193کی نشست تحریک انصا ف کے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث باعث خالی ہوئی تھی ، حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 495 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 709 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 میں 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ۔پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز کے 200 جوان بھی کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close