کس کس کیس میں عمران خان کی گرفتاری متوقع ہے؟ پی ٹی آئی میں ہلچل

اسلام آباد(پی این آئی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات زیرالتواءہیں اور کس میں گرفتاری کا خدشہ ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں ۔نجی ٹی وی چینل”ایکسپریس نیوز” کے مطابق اسلام آباد اورلاہور کی مختلف عدالتوںاور الیکشن کمیشن میں عمران خان کے 36 کیسز زیر التواء ہیں ،ان مقدمات میں نااہلی، ضمانت، فوجداری کارروائی، ہتک عزت کے کیسز شامل ہیں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس، توشہ خانہ، فوجداری کارروائی اور ٹیریان نااہلی کیس اہم ہیں ،تھانہ سنگجانی کے دہشتگردی کے مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت ابھی کرانا باقی ہے،دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان لاہور ہائیکورٹ سے 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری زیرالتوا ءہے،عمران خان کی ان 2 مقدمات میں ضمانت خارج ہوئی تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے ۔25 سے زائد فوجداری مقدمات میں عمران خان اس وقت ضمانت پر ہیں ،سب سے زیادہ 25 مقدمات اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں زیرالتوا ءہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close