قید کےدوران میرے ساتھ کیا افسوسناک سلوک کیا گیا ؟ خان محمد مری کی بیوی گراں ناز کے تہلکہ خیز انکشافات

کوئٹہ(پی این آئی)سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حال ہی میں بازیاب کروائی گئی خان محمد مری کی بیوی گراں ناز کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں گراں ناز کو بلوچی زبان میں بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔گراں ناز کے مطابق وہ 8 سال سے عبدالرحمان کھیتران کی قید میں تھی اور قید کے دوران اس پر تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب بارکھان واقعہ کیخلاف کوئٹہ میں میتوں کے ہمراہ مری قبائل کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز اختتام پذیر ہو گیا۔ کوہلو سے بازیاب کی گئی خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اور 4 بچوں کو خان محمد سے ملوا دیا گیا، دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گراں ناز آبدیدہ ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close