سوتیلی دادی نے بچی کو زمین پر پٹخ پٹخ کر اس کی جان لے لی

اسلام آباد (پی این آئی )محض چند ٹافیاں چوری کرنے کے الزام میں سوتیلی دادی نے 7سالہ پوتی کو بے دردی سے مار مار کر اس کی جان نکال دی, پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں سوتیلی دادی کے ہاتھوں ننھی پوتی کی موت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق چند ٹافیاں چوری کرنا7سالہ بچی کا ایسا جرم بن گیا جس نے اس کی سانسیں چھین لیں، بچی نے محلے کی ایک دکان سے

مبینہ طور پر دو ٹافیاں چوری کی تھیں۔دکاندار کی اہلیہ نے بچی کے گھر جاکر اس کی شکایت کی تو سوتیلی دادی نے طیش میں آکر بچی پر بہیمانہ تشدد کیا، دادی نے بچی کو زمین پر پٹخ پٹخ کر بہت بری طرح پیٹا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچی سوتیلی دادی کا تشدد برداشت نہ کرسکی اوراسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی، بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزمہ حمیداں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close