لڑکا بن کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی لڑکی کو کہاں بھیج دیا گیا؟

کراچی (پی این آئی) لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی لڑکی والی ثمرین عرف مشا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ملزمہ ثمرین عرف مشا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔

جس پر سرکاری وکیل کو 27 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔ کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ ثمرین عرف مشا مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرکے حب بلوچستان لے جا کر فروخت کرتی تھی۔ ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کرتی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close