کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان آج صبح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔ اس زلزلے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 400 افراد ہلاک جبکہ 599 زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں