یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قلت ، عوام کو پریشانی کا سامنا ، قلت کی وجہ کیا بنی؟

لاہور( آئی این پی)ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گھی کی دستیابی کے مسائل مختلف وینڈرز کی ایل سیز نہ کھلنے سے ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث بھی اشیا ء کی دستیابی میں تاخیر ہوئی تاہم اب وزارت خزانہ نے 6 ارب سے زائد کے فنڈ ریلیز کر دیئے ہیں جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے اکائونٹ میں فنڈ زآئندہ ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close