میں تو صرف شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا، اعظم سواتی نے اپنی گرفتاری پر شکوہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا تو مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔بہاولپور میں جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے اعظم سواتی اور محمد احمد مدنی کا طبی معائنہ کیا گیا۔

محمداحمد مدنی کو طبی معائنے کے بعدسینٹرل جیل پہنچا دیا گیا جبکہ سینیٹراعظم سواتی چیک اپ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان روانہ کردیا گیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ میرا نام تو جیل بھروتحریک کی ویٹنگ لسٹ میں تھا اور میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا، مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھےغیرقانونی طورپرگرفتارکیاگیا، میری عمر 76 سال ہے، موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھاجا رہا ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ عدالتوں سےامیدہےوہ انصاف دیں گی اورانتخابات کاحکم دیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اعظم سواتی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے گرفتاری پیش کی تھی جس کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں