شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے کھل کر مخالفت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے میں قومی اسمبلی کی تاریخ بڑھانے کا حامی نہیں ہوں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیئے بلکہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔انصاف کا تقاضا ہے بینچ پر انگلیاں نہیں اٹھتی چاہیے تھیں ۔آج ہم سب نے اپنے آپ کو متنازعہ قرار دیا ہے اور بدقسمتی سے سیاستدان تو ہمیشہ ہی متنازع رہے ہیں۔

الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور جب الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا تو باقی جماعتیں حصہ لے لیں گی۔عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیے۔قومی اسمبلی کی تاریخ بڑھانے کا حامی نہیں ہوں اور آئین میں انتخابات کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہے اور مریم نواز کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔جبکہ عدلیہ کے خلاف بھی بات نہیں کرنی چاہیے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سر کس سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے اور پاکستان کو بے پناہ چلنجز کا سامنا ہے تاہم حکومت لینے کا فیصلہ غلط تھا یا نہیں یہ وقت بتائے گا۔قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، وقت پر ہوں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا معاملہ اٹھا لیا ہے۔جس کو کیس میں فریق بنایا گیا ہو وہ اعتراض کر سکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اگر الیکشن ہوئے اور میں لڑا تو ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔قبل ازیں شاہد خاقان نے کہا نواز شریف عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، بدقسمتی سے ماضی میں کچھ فیصلے ایسے ہوئے جو درست نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close