اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیرایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 4 سال سوائے باتوں کے کچھ نہیں کیا۔جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا، کہتے تھے ملک کی جیلیں بھر دیں گے۔پشاور میں سیلفیاں لینے تو آئے مگر گرفتاری کسی نے نہیں دی۔شیخ رشید جیل کو سسرال کہتا تھا، کل پولیس وین کو دیکھ کر بھاگ گیا۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ پر ہیروئن کا جھوٹا کیس بنایا گیا۔نواز شریف اور مریم بی بی کے ساتھ کیا گیا سلوک سب کے سامنے ہیں۔2018 میں آر ٹی ایس کو بیٹھا کر عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا ۔عمران خان نے جہاں ملک کو لا کھڑا کیا اس کو ٹھیک کرنے میں 4, 5 سال لگیں گے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے بدقسمتی سے ہماری اسٹیبلشمنٹ نے معاملات سلجھانے میں تاخیر کی۔انہوں نے لاہور لٹریری فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی کے لئے سیاسی عمل جاری رہنا چاہیے، ملکی تاریخ میں سیاسی افراد نے ہی ڈیلیور کیا۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور عمران خان سیاسی عمل کا ہی حصہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے ہم سب مل کر ملکی حالات سنواریں، ہم سب کو چاہیے سیاسی عمل کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہا بطور سابق وزیراعظم جانتا ہوں بعض معاملات سمجھداری سے حل نہیں ہوئے، ہمارے سیاست دان اور بیوروکریٹ تیزی سے مسائل حل کرتے تھے۔
آج کے دور میں فیصلہ سازی نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی وجہ سے مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔ضلعی اور صوبائی سطح پر اختیارات کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے، سب وفاق کی طرف دیکھتے ہیں۔قبل ازیں یہ بھی کہا کہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیے۔قومی اسمبلی کی تاریخ بڑھانے کا حامی نہیں ہوں اور آئین میں انتخابات کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں