کراچی (پی ین اآئی) چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو 25 فیصد زائد رقم دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد یونین کونسل میں جاکر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک کیلئے بہت کام کیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے پاکستان کو آئین دیا، پیپلزپارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بہت فخر ہے، پیپلزپارٹی نے پاکستان کے غریب عوام کوان کے حقوق دلائے، بینظیر بھٹوکو پتہ تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے پورے نظام سے لڑکر بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کرایا، پیپلزپارٹی نے ہر طبقے اور ہر صوبے کو اپنا حق دیا، جو آج کل بینظیر انکم سپورٹ کی تعریف کرتے ہیں وہ پہلے اس کیخلاف تھے، بےنظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کے لیے جدوجہد کی، ہمارے مخالفین نے ڈٹ کر اس پروگرام کی مخالفت کی، ہمارے مخالفین نے ڈٹ کر اس پروگرام کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام کیلئے پیسہ نکالنا بہت مشکل کام ہے، وہ کہتے تھےعوام کو بھکاری بنارہے ہیں اور ہم کہتے تھے حق دلوا رہے ہیں، آصف علی زرداری ہفتہ وار اس پروگرام کے لیے میٹنگ کرتے تھے، ہم نے دیکھا ہے امیر آدمی کنجوس ہوتا ہے، چاہتےہیں ایسے اقدامات ہوں جس سے معیشت کی بہتری ہو۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایسا انقلابی پروگرام ہے جو پاکستان میں غربت کو ختم کرسکتا ہے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب عوام کی مدد کی گئی، ملک بھر میں بی آئی ایس پی کا سروے چلتا رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں