لاہور (پی این آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس،بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم،چیئرمین پی ٹی آئی نے منگل کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ پارٹی کے سنیئر رہنما بھی عدالت جائیں گے،راولپنڈی کے پارٹی عہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ عدالت اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ آج بینکنگ عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 22 فروری کے آرڈر کی کاپی بینکنگ عدالت میں پیش کی گئی،بینکنگ عدالت نے ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔جبکہ عمران خان کی بینکنگ عدالت کو عبوری ضمانت کا فیصلہ روکنے کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا،بینکنگ عدالت میں پیش کیا گیا تحریری حکمنامہ 6 صفحات پر مشتمل ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا تاثر ملتا ہے کہ سرکار عمران خان کو علاج کے لیے یا میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کیلئے وقت دینا چاہتی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا موقف ہے کہ درخواست گزار 25 فروری کو پیش ہوجائیں تو اعتراض نہیں ہو گا۔ بظاہر درخواست گزار نے حاضری سے استثنٰی کیلئےاطمینان بخش وضاحت پیش کی،جج بینکنگ عدالت نے عمران خان کو طبی بنیاد پر حاضری سے استثنٰی دے کر غیر قانونی عمل نہیں کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں