اسلام آباد میں زیر تعمیر پل کا پلر گرگیا، 5 مزدور جاں بحق

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے بڑے پلرکی شٹرنگ گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے جب کہ 5  مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ گرنے کی جگہ سے 3 مزدوروں کو نکال لیا گیا، تینوں مزدوروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تینوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلرکی پلرکو ٹکر سے شٹرنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close