راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے 6 رہنماؤں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ پور جیل منتقل کیے جانے والوں میں زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، صداقت علی عباسی، اعجاز خان، لطافت ستی اور سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود شامل ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق ایم پی اے راجہ خرم زمان سمیت 41 مقامی رہنماؤں کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے 41 مقامی رہنماؤں کو قیدی بس کے ذریعے حافظ آباد جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں