نیب چیئرمین کی ذمہ داری کس کو سونپ دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) نیب بی کے منصب سے سینئر بیوروکریٹ آفتاب سلطان کے اچانک استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر وفاقی حکومت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین نیب تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام نئے چیئرمین کی تعیناتی تک کیا گیا ہے۔ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کی سیکشن 6 بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کچھ دن قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آفتاب سلطان نے استعفے کی وجہ اپنے کام میں بے جا مداخلت کو قرار دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close