لاہور (پی این آئی) این اے 193، پنجاب حکومت نے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوائی جس میں امن وامان کی صورتحال اورتھریٹس کے پیش نظر درخواست کی۔ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کا مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اورخودکش حملوں کاخدشہ ہے، پولنگ اسٹاف کو اغوا کیا جاسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193راجن پور میں ضمنی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا۔ این اے193 میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔پی ٹی آئی کی پانچ خواتین کی نشستوں پر ڈی نوٹیفکیشن کا اعلامیہ بھی واپس لےلیا گیا تاہم اسلام آباد کےاین اے53،52اور54 میں انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سےمتعلق جاری اپنے نوٹیفکیشن معطل کردیئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ 27،20،17جنوری اور3فروری کےنوٹیفکیشن پر تاحکم ثانی عملدرآمد معطل رہےگا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایاگیا کہ اسلام آباد کےتینوں حلقوں پرلاہور ہائیکورٹ کےاحکامات مؤثرنہیں، یہاں سولہ مارچ کو ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیتی ہوئی چھ نشستیں خالی قرار دے دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی کی نشستیں خالی قرار دے دی۔ ای سی پی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صرف این اے 45 کرم کی نشست رہے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں سات نشستوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں