المناک ٹریفک حادثہ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں، شہر بھر میں کہرام مچ گیا

خان پور (پی این آئی) خان پور میں موٹروے پر ٹریفک حادثہ،8 افرادجاں بحق،15زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی تھی۔ قریب موجود بس کے مسافر وین میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کوچ لوگوں پر چڑھ دوڑی۔

پولیس کے مطابق موٹر وے پر مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی تھی۔قریب موجود بس کے مسافر وین میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کوچ لوگوں پر چڑھ دوڑی۔ حکام کے مطابق حادثے میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 15 کے قریب شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب چکوال میں کلرکہار کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی کہ کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، بس میں باراتی سوار تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر دوسرے ٹریک پر چڑھ گئی اور دوسرے ٹریک سے آنے والی 3گاڑیوں سے بھی ٹکرائی ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین ملک کے مطابق حادثے میں 64 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close