اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین تحریک عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بذریعہ وکیل بھیجے گئے خط میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آخری بار شامل تفتیش ہونے کی درخواست کر رہا ہوں۔خط کے متن کے مطابق ایف آئی اے کو پہلے بھی 3 بار شامل تفتیش ہونے کیلیے خطوط لکھے گئے، ویڈیو لنک پر دستیابی ظاہر کی، یہ بھی کہا ٹیم آکر تفتیش کرلے۔
ایف آئی اے والے چاہیں تو سوالنامہ بھی بھیج سکتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بظاہر لگتا ہے ایف آئی اے موجودہ حکومت کے زیر اثر ہے۔خیال رہے کہ ہائیکورٹ نے مذکورہ عمران خان کو 28 فروری کے روز بینکنگ کورٹ پیشی کی ہدایت کر رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں