توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طلبی، اہم پیش رفت سامنے آ گئی

لاہور(آئی این پی) توشہ خانہ کیس کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکیل نے قومی احتساب بیورو (نیب)کا نوٹس وصول کر لیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی ٹیم زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو طلبی کے نوٹس پر دستخط کروانے کے لیے آئی تھی، عمران خان کے وکیل نے نوٹس وصول کر لیا۔

خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو نیب اسلام آباد نے 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی وفاقی حکومت سے 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close