عارضی طور پر چئیرمین نیب کی ذمہ داریاں کس کو تقویض کر دی گئیں؟ اہم خبر

اسلام آباد (پی این آئی) ظاہر شاہ کو عارضی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔ وہ 22 فروری سے نئے چیئرمین کی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس 1999 کے سیکشن چھ بی کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ظاہر شاہ نے 8 اکتوبر 2021 کو بطور ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہیں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے استعفیٰ کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ گریڈ 21 میں ڈی جی آپریشنز نیب کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے نے 2002 میں نیب کو جوائن کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close