مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں جنرل باجوہ پر تنقید کیوں نہیں کی؟ رانا ثنا اللہ نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ مریم نواز اس وقت بھی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرتی رہی ہیں جب وہ حاضر سروس تھے ، سرگودھا کے جلسے میں کسی وجہ سے جنرل (ر)باجوہ کا نام مس ہوگیا ہوگا ۔

رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ ہماری جنرل(ر)باجوہ سے کوئی ڈیل نہیں ہے ، جن لوگوں نے ڈیل کی تھی آج کل وہ صبح شام ان پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں ، عمران خان کو یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ انہوں نے جنرل (ر) باجوہ سے مل کرہماری حکوت کے خلاف سازش کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے ، کل کا جلسہ بھی الیکشن مہم کا حصہ تھا ، عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات متنازع ہوجائیں تاکہ انہیں ہارنے کے بعد لانگ مارچ اور احتجاج کا موقع مل جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close