عمران خان کی جیل بھرو تحریک پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا مذاق بن گیا، کامران خان

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا مذاق بن گئی ہے ۔ کامران خان نے ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کی ویڈیوشیئر کی جس میں پولیس افسر اعلان کر رہا ہے کہ اگر آپ گرفتاری دینا چاہتے ہیں تو قیدی وین کھڑی ہے آپ جا کر اس میں بیٹھ سکتے ہیں ،اوراس کی کیپشن مین انہوں لکھا کہ ’’عمران خان مانیں نہ مانیں ان کی جیل بھرو تحریک پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے

بڑا مذاق بن گیا ہے ۔ اس شہرہ آفاق مذاق کے لاہورپشاور سے لائیو مناظر دیکھ کر اس انتہائی اداس قوم کے بھی قہقہے نہیں رک پارہے۔ خیال رہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز کسی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن نے گرفتاری نہیں دی ‘پولیس ڈھونڈتی رہی مگر کسی نے گرفتاری پیش نہیں کی ‘ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کئے ‘رہنماؤں کے گھروں پر بھی آئی مگر انہیں نکلنا تھا نہ نکلے ‘ محمود خان ‘ پرویز خٹک ‘ اسد قیصر‘ شوکت یوسفزئی سمیت کوئی گرفتاری دینے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close