“میری طبیعت خراب ہے، مجھےگرفتار نہ کرنا”، سابق گورنر شاہ فرمان کی ایس پی کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو منظر عام پرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) لاہور کے بعد پشاور میں بھی پی ٹی آئی کی پشاور میں جیل بھرو تحریک ناکام ہوگئی ۔کسی کارکن یا رہنما نے گرفتاری نہیں دی۔سابق گورنر شاہ فرمان نے ایس پی سے درخواست کی کہ میری طبیعت خراب ہے گرفتار نہ کرنا۔اے این پی رہنما ثمر ہارون بلور نے سابق گورنر کی بات چیت کی ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا جس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان ایس پی کو کہہ رہے کہ میری طبیعت ناساز ہے مجھے گرفتار نہ کریں۔اس پر ایس پی عبدالسلام خالد نے کہا کہ سر، ٹھیک ہے لیکن پلیز آپ سائیڈ پر ہوجائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close