ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پر گیا تو وہاں ایک بندہ 72 کروڑ اکٹھے کر کے بیٹھا تھا ، اسی بیورو کریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی پر کتنے ارب جمع کیے گئے ، خواجہ آصف کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران انکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہ مجھے چودھری پرویز الہٰی نے خود بتایا ہے کہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پر گیا تو وہاں ایک بندہ پیسے اکٹھا کررہا تھا اس سے پوچھا کہ کتنے پیسے اکٹھے ہوئے ہیں جواب ملا 72 کروڑ اکٹھے ہوگئے ہیں اور ابھی کام جاری ہے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تھیلے میں اس نے نوٹ ڈالے ہوئے تھے اور بھرے ہوئے تھیلے رکھے تھے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ

اس بیور و کریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی پر ایک ارب 20کروڑ روپے اکٹھے ہوئے تھے جبکہ اس شخص نے بتایا کہ زیور اور گاڑیاں اس کے علاوہ ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی نے اس بیورو کریٹ سے آج تک پوچھا ہے بلکہ کسی نے نہیں پوچھا اور ہمیں تو پکڑنے میں 2منٹ نہیں لگتے ، شاہ محمود قریشی کل گرفتار ہوا آج رو رہا ہے ، ضمانت کیلئے اس کا بیٹا عدالت میں آیا ہوا ہے ، ہماری دفعہ تو ہمارا کوئی وارث عدالت میں ہماری بیل کروانے نہیں آیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close