پشاور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پشاور میں بغیر کسی گرفتاری کے ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعرات کی صبح تحریک انصاف کے کارکنان صوبائی صدر پرویزخٹک، اسد قیصر کی قیادت میں گل بہار جی ٹی روڈ پر جمع ہوئے، ہشت نگری میں قائدین کی تقاریر کے بعد کارکن سنٹرل جیل پہنچے اور وہاں موجود پولیس وین میں بیٹھ گئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق اس دوران ورکرز خوب نعرے بازی کرتے رہے

، پولیس کی جانب سے کسی کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، پی ٹی آئی کے رہنما پولیس وین پر چڑھ کر وکٹری کے نشان اور تصاویر بناتے رہے۔سابق ارکان اسمبلی ملک واجد، روی کمار، وزیرزادہ گرفتاری دینے کیلئے قیدیوں کی وین میں بیٹھے لیکن کچھ دیر بعد واپس اتر آئے، دن بھر نعرے بازی اور سیفلیاں بنانے کے بعد شام کو تحریک انصاف نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنا ختم کردیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز کسی

پی ٹی آئی رہنما یا کارکن نے گرفتاری نہیں دی ‘پولیس ڈھونڈتی رہی مگر کسی نے گرفتاری پیش نہیں کی ‘ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کئے ‘رہنماؤں کے گھروں پر بھی آئی مگر انہیں نکلنا تھا نہ نکلے ‘ محمود خان ‘ پرویز خٹک ‘ اسد قیصر‘ شوکت یوسفزئی سمیت کوئی گرفتاری دینے نہیں آیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close