نجی ہسپتال میں ڈاکوؤں نے عملے کو لوٹ لیا، کیا کچھ لے گئے؟

کراچی (پی این آئی) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی کے نجی اسپتال میں ڈاکوؤں نے عملے کو لوٹ لیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکو گھس گئے جنہوں نے عملے سے موبائل فون چھینے کے بعد فرار ہوگئے۔ نجی ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح ہونے کے باوجود بھی کوئی ایک ملزم گرفتار نہ کیاجاسکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close