کون کون متاثر ہو گا؟ غیر متعلقہ افراد کی دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم

کراچی (پی این آئی) آئی جی پولیس سندھ نےغیر متعلقہ افراد کی دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہم احکامات جاری کیے ہیں اور محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا ہے۔سندھ میں غیر متعلقہ افراد کو دی گئی غیرضروری پولیس سکیورٹی پرآئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیرمتعلقہ افراد کو پولیس سکیورٹی دی گئی ہے،

تمام افسران سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ غیرمتعلقہ افراد کوپولیس سکیورٹی نہیں دی۔سخت احکامات جاری کرتے ہوئےآئی جی کا کہنا تھاکہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے فہرست کی تیاری شروع کر دی گئی ہے کہ آئی جی کے اس فوری حکم سے کون کون سے افراد متاثر ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close