لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو غلط گائیڈ کیا گیا کہ ہم جیلوں میں جائیں گے، جیل بھرو تحریک کا ڈرامہ کیا جارہا ہے، 12 گھنٹے بعد ہی ضمانتیں لینے کھڑے ہو گئے، بدقسمتی سے ہم اداروں کو مداخلت کی دعوت کا موقع خود یتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک بارے عمران خان کو غلط گائید کیا گیا۔عمران خان کو غلط کہا گیا کہ ہم جیلوں میں جائیں گے ، جیل بھروڈرامہ کیا جارہا ہے، 12گھنٹے بعد ہی ضمانتیں لینے کھڑے ہو گئے، اگر خود جیل گئے ہیں تو اب اپنی جگہ پر کھڑے ہوجائیں۔ قوم کے پاس کھانے کو کچھ نہیں اور یہ لوگ ڈرامے بازیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے خود اپنے فیصلے نہیں کرنے تو پھر سیاستدان سارے معاملات جوڈیشری میں لے جائیں۔جمہوریت کے اندر دو سیاستدانوں کا جھگڑا ہے تو وہ خود حل کریں، بدقسمتی سے ہم اداروں کو مداخلت کی دعوت کا موقع خود یتے ہیں، پاکستان ایک ٹیسٹ اینڈ ٹرائل لیبارٹری بن گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی والے شہر لاہور سے کل صرف 77 لوگ کوٹ لکھپت جیل پہنچے ہیں، پی ٹی آئی کے دھرنوں اور لانگ مارچ کی طرح جیل بھرو تحریک بھی ناکام ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کی نام نہاد جیل بھرو تحریک کا تماشا آج پشاور میں لگنے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ نوٹنکی باز عمران خان کو چاہیے کہ تھیٹر کمپنی کھول لیں، سڑکوں اور شاہراہوں کے بجائے تھیٹر ہال میں نوٹنکی لگائے اور اپنی بھٹکتی روح کی تسکین پائے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں اور بالخصوص مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عمران خان کے روز روز کے تماشوں سے میڈیا، انتظامیہ اور قوم کا وقت ضائع ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اصل مسائل کے حل کے لئے جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کے بجائے عمران خان سڑکوں پر سرکس لگائے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں