اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، بدقسمتی سے ماضی میں کچھ فیصلے ایسے ہوئے جو درست نہیں تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریفا کی واپسی کی تاریخ جاوید لطیف ہی دے سکتے ہیں۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات ازخود نوٹس پر انہوں نے کہا کہ لارجر بینچ نے چوتھا سوال بھی رکھ دیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل درست ہوئی یا نہیں؟ لیکن سوال ذمہ داری کا ہے کہ کیا موجودہ حالات میں اسمبلی توڑنا درست تھا؟ اسمبلیاں اس طرح تحلیل ہونا شروع ہو جائیں گی تو فائدہ کس کو ہوگا؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، بدقسمتی سے ماضی میں کچھ فیصلے ایسے ہوئے جو درست نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانے سے ہمارا لینا دینا نہیں جب شیڈول آئے گا تو الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہماری مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوں گے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے صدر کی نہیں، صوبائی الیکشن میں صدر کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں