شاہ محمود قریشی کو کتنے دن کیلئے نظر بند کر دیا گیا؟ اٹک جیل منتقل

راولپنڈی(پی این آئی) جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاری دینے والے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 30روز کے لیے نظر بند کردیا گیا ۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کی شق 1 کے تحت 30 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک کے احکامات پر ڈسٹڑکٹ جیل اٹک منتقل کیاگیا ہے۔سپریٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل اٹک نے وزارت داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ڈی پی او اٹک کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل لاہور میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے بیٹے نے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، زین قریشی کی جانب سے درخوست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیاہے، شاہ محمود قریشی کو دو روز قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا ، ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں۔زین قریشی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو بازیاب کروائے اور رہا کرنے کا حکم دے،دوسری جانب اسد عمر، اعظم سواتی اور ولید اقبال کے اہلخانہ بھی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close