نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے بڑا ڈاکو کوئی نہیں، عمران خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلا کو کہا گیا عمران خان پر کاٹا لگا دیا، ساتھ نہیں دینا، ہمارے ارکان کو بولا گیا پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں۔ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک احتجاج کرنے کا پرامن طریقہ ہے، حکومت جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے سب کے سامنے ہے، جیل بھرو تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل بھجوا دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان نے مزید کہا کہ گرفتار سینئر قیادت کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، پشاور میں بھی لوگ جیل بھرو تحریک کیلئے نکلے، ہماری حکومت گئی تو لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کیا گیا، ہمارے لوگوں کو گھروں سے اٹھایا گیا، میرے خلاف 70 مقدمات بنا دیئے گئے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 75 سالہ اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ویڈیو بنائی گئی، شہباز گل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آئین کے مطابق عام آدمی کی عزت کو پامال نہیں کیا جا سکتا،سری لنکا میں عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور حکمرانوں کے گھر جلا دیئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے بڑا ڈاکو کوئی نہیں، حکمرانوں کو احساس نہیں عوام کا گزارہ کیسے ہو رہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے گھروں میں لڑائیاں ہو رہی ہیں، موجودہ حکومت کہہ رہی ہے مزید مہنگائی بڑھے گی، ججزسے کہتا ہوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے امپائر کھڑے کر کے کھیلتا تھا، الیکشن کمیشن کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، نگران حکومت 90 روز کے بعد کیسے رک سکتی ہے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close